ابنا: پشاور سے رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جبار ہوتی کے بیٹے عمیر سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ جبار خان ہوتی کو کچھ عرصہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا-
ادھر پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 افراد مارے گئے۔
پاکستان کے فوجی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جسکے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔
.....
/169